
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے قاہرہ میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں ایران کے جوہری پروگرام سمیت خطے کی تازہ سیاسی و سفارتی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
