انگلینڈ میں خوفناک دھماکہ؛ آکسفورڈ شہر پر دھواں چھا گیا!

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے انگریزی اخبار ڈیلی میل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ انگلینڈ کے شہر آکسفورڈ میں پیر کی شام ایک خوفناک اور مشکوک دھماکے کے بعد شہر کی فضا پر دھویں کے سیاہ بادل چھا گئے۔

ڈیلی میل کے مطابق بعض غیر مصدقہ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ آکسفورڈ شہر کے ایک ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ بعض خبروں سے معلوم ہوا ہے کہ اس شہر میں کچرے کو ری سائیکل کرنے والے پلانٹ کے گیس ٹینکوں پر بجلی گرنے سے دھماکہ ہوا جس کے دھویں نے شہر کے بعض علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

ڈیلی میل کے مطابق پیر کی شام ہونے والے دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے شہر کی فضا کچھ دیر کے لیے چمک اٹھی اور میلوں تک آگ کے شعلے نظر آنے لگے۔ آکسفورڈ کو ہلا کر رکھ دینے والے دھماکے کے بعد پورے شہر میں دھوئیں کے بادل چھا جانے کے باعث پولیس نے رہائشیوں سے گھروں کے اندر رہنے کی تاکید کی ہے۔

آکسفورڈ شائر پولیس نے ایک بیان میں کہا، “پولیس فی الحال یارنٹن، آکسفورڈ شائر کے قریب فاضل مواد کے ری سائیکلنگ پلانٹ میں دھماکے کے مقام پر موجود ہے اور دھماکے کی مشکوک نوعیت کی تحقیقات کر رہی ہے۔ مقامی پولیس کی رپورٹ کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ دھماکہ گیس کے ٹینکوں پر بجلی گرنے کی وجہ سے ہوا ہے۔

آکسفورڈ شہر میں اس پراسرار دھماکے کے رونما ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مقامی صارفین نے واقعے کی ویڈیوز شائع کرتے ہوئے دھماکے کو ’شدید‘ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کی شدت کے باعث شہر کی فضا چند لمحوں کے لیے چمک اٹھی۔ آکسفورڈ شائر پولیس نے اعلان کیا کہ فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی فورسز اس وقت دھماکے کی جگہ پر موجود ہیں تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکا اتنا اچانک اور ناگہانی تھا کہ اس معاملے میں برطانوی حکام نے تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *