بابر کو ورلڈکپ میں جارحانہ انداز اپنانا ہوگا:آفریدی

[]

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کپتان بابراعظم کو ورلڈکپ میں جارحانہ انداز میں کھیلنے کا مشورہ دیا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاکہ پوری قوم بابراعظم کو سپورٹ کررہی ہے جو ایک تجربہ کار ٹیم کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کپتان کی پورے ٹورنامنٹ میں جارحانہ باڈی لینگویج ہونی چاہیے۔

آفریدی نے ہندوستان میں ہونے والے ورلڈکپ میاچس سے قبل بابراعظم کو مشورہ دیاکہ آپ کو دباؤ سے نمٹنا ہوگا کیونکہ سب سے اہم چیز دباؤ کو سنبھالنا ہے۔ سابق کپتان نے کہاکہ موجودہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہندوستان میں کھیلنے کا تجربہ نہیں ہے، انہیں حالات سے ہم آہنگ ہونے میں وقت لگے گا۔

شاہد آفریدی نے کہاکہ گراؤنڈ کے اندر اور باہر یہ نظر آنا چاہیے کہ بابراعظم کے اپنے میچ ونر اور اہم کھلاڑیوں کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں جہاں انہیں ان سے گراؤنڈ پلان پر بات کرنی چاہیے۔

سابق آل راؤنڈر نے مزید کہاکہ بابراعظم ٹیم کے سنئیر کھلاڑیوں کے ساتھ بیٹھے، ایک ساتھ ڈنر کریں، نماز پڑھیں اور ٹورنامنٹ میں میچ جیتنے والوں کو اعتماد دیں۔

سابق چیف سلیکٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدران کو کپتان بابراعظم سے بات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ انہیں اعتماد دیں۔ شاہد آفریدی نے کہاکہ مکی آرتھر اور انضمام الحق وہاں موجود ہیں جو ٹیم کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *