[]
حیدرآباد: یوسف گوڈہ ڈیویژن لکشمی نرسمہا نگر میں مقامی جہانگیر خان مسجد کے قریب ایک گلی میں گنیش مورتی بٹھائی گئی تھی۔
28 ستمبر کی رات جب ڈی سی ایم میں وسرجن کے لیے مورتی کو لے جایا جا رہا تھا تو اچانک مورتی برقی تاروں سے ٹکرانے کے بعد گاڑی سے گر گئی۔
قریب میں موجود مسلم نوجوانوں فہیم، ظفر، وسیم، مبشر، مدثر اور دیگر نے فوراً گاڑی میں موجود نوجوان خواتین کی چیخ و پکار سن کر گاڑی کے پاس پہنچے اور مورتی کو اٹھایا، انہوں نے مورتی کی زد میں آنے والی دو خواتین کی جان بچائی۔
اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے اس ویڈیو کوٹویٹ کر کے مسلم نوجوانوں کو مبارکباد دی اور کہا یہ ہے گنگا جمنی تہذیب۔
This is a video of the toppling over of a Ganesh idol near Yousufguda masjid and Muslim youth Faheem , Jaffar and few others coming forward to help lifting and placing it properly , amply displaying the Ganga Jamuni tehzeeb of this city. pic.twitter.com/S0f1PEUICP
— CV Anand IPS (@CVAnandIPS) September 30, 2023