[]
کوہیر 29 سٹمبر(اردولیکس )ضلع سنگاریڈی کے کوہیر مستقر سرکاری دواخانہ کوہیر میں مخلتف اسپسلسٹ ڈاکٹرس کی موجودگی میں آج یک روزہ ہیلت کیمپ کا افتتاح کوہیر سرپنچ عطیہ جاوید کے ہاتھوں عمل میں آیا،
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرپنچ عطیہ جاوید نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ماہر اسپسلٹس ڈاکڑس جیسے گیانوکالجیسٹ، پیڈیاٹروجسٹ، جنرل فزیشن، ای۔ این۔ ٹی و اُپتھالموجیسٹ ڈاکٹر س کی نگرانی میں مفت تشخیص و ادویات فراہم کئے جائنگے، اور انھوں نے کہا کہ حکومت سرکاری دواخانوں میں مفت و میعاری کارپوریٹ طرز کا علاج و معالجہ فراہم کرر ہی ہے،
اس موقع پر نمائندہ سرپنچ شیخ جاوید، کوہیر دواخانہ سپریڈینٹ ڈاکٹر سندھیہ رانی، ڈاکٹر محمد سہیل و دواخانہ عملہ کے علاوہ اس ہیلت کیمپ سے مستفید ہونے کےلیے مختلف مواضعات سے آۓ ہوۓ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔