حیدرآباد کے نالہ میں مگرمچھ کا بچہ ، عوام خوفزدہ

[]

حیدرآباد _ 28 ستمبر ( اردولیکس) حیدرآباد شہر کے نالہ میں مگرمچھ کے بچے   کو دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خیریت آباد میں آنند نگر اور چنتل بستی کے درمیان نو تعمیر شدہ پل پر مگرمچھ کا ایک بچہ نمودار ہوا۔ چہارشنبہ کی شام شہر میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ بالکاپور نالہ میں پانی کا بہاو بڑھنے کی وجہ سے مگرمچھ کا بچہ اسی پانی میں بہہ یہاں پہنچ گیا اس کو دیکھ کر مقامی لوگ گھبرا گئے۔ تاہم اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مگرمچھ کی موجودگی کی محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو اطلاع دی گئی۔ اور اسے پکڑ لیا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *