یورپ کی فلسطینی کانگریس کے صدر کی رہائی کے لیے انسانی حقوق کے کارکنوں کا احتجاج

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ہالینڈ کی روٹرڈیم کی عدالت نے یورپ کی فلسطینی کانگریس کے سربراہ امین ابو راشد کی نظر بندی میں 7 دسمبر تک توسیع کردی ہے۔

عدالتی ٹرائل کے دوران ہی ہالینڈ میں مقیم درجنوں فلسطینی، عرب اور غیر ملکی کارکنوں نے ابو راشد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

ابو راشد فلسطینی نژاد ڈچ شہری ہیں اور یورپ میں فلسطینیوں کی کانگریس کے سربراہ ہیں۔

وہ تقریباً 3 دہائیوں سے یورپ کے مختلف حلقوں میں فلسطینیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

روٹرڈیم کی عدالت کے سامنے احتجاج کرنے والوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان برسوں کے دوران ان کی کوششوں نے لبنان، شام اور غزہ کی پٹی کے پناہ گزین کیمپوں میں فلسطینیوں کے مصائب کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 

مظاہرین نے امید ظاہر کی کہ ابو راشد کو جلد از جلد رہا کر دیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *