آلودگی سے دہلی کو بچانے کے لئے سردیوں کا ایکشن پلان  29 ستمبر کو جاری ہوگا

[]

دہلی حکومت نے کہا کہ وہ موسم سرما کے مہینوں کے دوران آلودگی سے نمٹنے کے لیے ایک جامع منصوبہ کو نافذ کرنے کے لئے ایکشن پلان جاری کرے گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

دہلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال 29 ستمبر کو سرمائی ایکشن پلان جاری  کریں گے۔وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا، “ہم متعلقہ محکموں کی طرف سے دی گئی رپورٹوں کی بنیاد پر دہلی میں موسم سرما کی آلودگی پر قابو پانے کے لیے موسم سرما کا ایکشن پلان تیار کر رہے ہیں۔”

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق 14ستمبر کو دہلی سکریٹریٹ میں سرمائی ورک پلان کے حوالے سے تمام 28 محکموں کی مشترکہ میٹنگ ہوئی اور افسران کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ تمام تعمیراتی اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ دھول کی آلودگی سے متعلق قوانین پر سختی سے عمل کریں۔

محکمہ ماحولیات، ڈی پی سی سی، ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، دہلی کنٹونمنٹ بورڈ، سی پی ڈبلیو ڈی، ڈی ڈی اے، دہلی پولیس، ڈی ٹی سی، ریونیو ڈپارٹمنٹ، ڈی ایس آئی آئی ڈی سی، محکمہ تعلیم، ڈی ایم آر سی، پی ڈبلیو ڈی، ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ، این ایچ اے آئی، دہلی جل بورڈ، ڈی یو ایس آئی بی اور این ڈی ایم سی کے افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔

تمام محکموں کو سرمائی  ایکشن پلان کے تحت تفصیلی ایکشن پلان 25 ستمبر تک محکمہ ماحولیات کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ گوپال رائے نے کہا، ’’اس میٹنگ میں تمام محکموں کو سرمائی کام کی منصوبہ بندی میں شامل کرنے کا ایک منفرد ہدف دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال 29 ستمبر کو دہلی کے عوام کے سامنے یہ سرمائی ایکشن پلان پیش کریں گے۔ تمام سرکاری محکمے ونٹر ایکشن پلان پر عملدرآمد میں مل کر کام کریں گے تاکہ آنے والے موسم سرما میں آلودگی میں اضافے کو روکا جا سکے۔

وزیر گوپال رائے نے کہا کہ پچھلے سال ہم نے دہلی میں تعمیراتی کاروبار سے متعلق تمام ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کیا تاکہ آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔ آج میں ان سے دھول کی آلودگی سے متعلق اصولوں پر عمل کرنے کی اپیل کر رہا ہوں۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والے تمام اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔آلودگی کو کم کرنے کے لیے 13 ہاٹ اسپاٹس کے لیے الگ ایکشن پلان بنایا جائے گا۔ اس بار آلودگی کو کم کرنے کے لیے ہاٹ اسپاٹ پر خصوصی نگرانی رکھی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *