حیدرآباد میں نقلی ہجڑہ گرفتار

[]

حیدرآباد: حیدرآباد میں پولیس نے ایک نقلی ہجڑے کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق اندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والا رمیش حیدرآباد منتقل ہوا اور اس نے اپنا نشاء رکھ لیا۔

 

وہ رام نگر علاقہ میں گھومتے ہوئے تاجرین کو ہراساں کر رہا تھا اور ان پر رقم کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس سے شکایت کی گئی جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا

 

اسے گاندھی ہاسپٹل منتقل کر کے اس کا ٹیسٹ کروایا گیا جہاں پتہ چلا کہ وہ ہجڑا نہیں بلکہ مرد ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف کیس بک کر لیا اور اس کی گرفتاری عمل میں آئی۔

 

یہاں ذکر بے جانا ہوگا کہ حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے شہریوں کو ہراساں کرنے والے ہجڑوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے، وہیں شہر میں بعض ایسی ٹولیاں بھی سرگرم ہیں جو پیدائشی طور پر زنخے نہیں ہیں لیکن عورتوں کے کپڑے پہن کر خود کو ہجڑے ظاہر کرتے ہوئے لوگوں کو رقم کے لیے ہراساں کر رہے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *