[]
مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے معروف اینکر پرسن سید امیر عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کم سے کم نقصان یہ ہوگا کہ ہم کشمیر کا مقدمہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہار جائیں گے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈاکٹر صابر ابومریم کی پوسٹ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا بیان انتہائی کمزور ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کم سے کم نقصان یہ ہوگا کہ ہم کشمیر کا مقدمہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہار جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضعیف قوموں کی سزا صرف مرگ مفاجات ہی نہیں بلکہ ان کا المیہ یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ بتدریج اپنے اصولوں اور حقوق سے دستبردار ہونے لگتی ہیں جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے۔