نائیڈو کی عدالتی حراست میں توسیع

[]

وجئے واڑہ: انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کی عدالت نے اتوار کو آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلی اور تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے قومی صدر این چندرا بابو نائیڈو کی عدالتی ریمانڈ میں 5 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

نائیڈو کو 9 ستمبر کو کریمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) پولیس نے کروڑوں روپے کے اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن گھپلے میں گرفتار کیا تھا۔

دریں اثنا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ایم دھننجڈو کی قیادت میں آندھرا سی آئی ڈی پولیس ٹیم نے آج دوسرے دن راجمندری سنٹرل جیل میں چندرابابو نائیڈو سے پوچھ گچھ کی۔

دو دن کی سی آئی ڈی حراست کی تکمیل کے بعد سابق وزیر اعلیٰ نائیڈو کو آج ورچولی طور پر اے سی بی کورٹ کے جج بی وی ایس ہمابندو کے سامنے پیش کیا گیا۔

اے سی بی کورٹ کے جج نے مسٹر نائیڈو سے پوچھا کہ کیا سی آئی ڈی نے تفتیش کے دوران تھرڈ ڈگری کا کوئی طریقہ استعمال نہ کرنے کی عدالت کی سخت ہدایات پر عمل کیا ہے، جس پر ٹی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ سی آئی ڈی ٹیم نے دو دن تک 11 گھنٹے طویل پوچھ گچھ کے دوران انہیں پریشان نہیں کیا۔

بعد ازاں جج نے عدالتی تحویل میں 5 اکتوبر تک توسیع کا حکم دیا۔ جج نے سابق سی ایم نائیڈو سے کہا کہ دو روزہ تفتیشی رپورٹ کی ایک کاپی انہیں مناسب وقت پر دی جائے گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *