عادل آباد ضلع کے ڈی ایس سی امیدواروں کی میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی کی قیادت میں رکن اسمبلی سے ملاقات ، یادداشت حوالے

[]

عادل آباد۔24/ستمبر(اردو لیکس)محمد علی ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی اور عادل اباد ٹرینڈ ٹیچرز کی جانب سے رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا سے ملاقات کرتے ہوئے ڈی ایس سی 2023 ستمبر کے نوٹیفکیشن کے ضمن میں ایک یادداشت دی گئی اور رکن اسمبلی جوگورامنا سے بات کرتے ہوئے اردو میڈیم اساتذہ کی جائیدادوں کو حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے ڈی ریزرو کرنے کی درخواست کی

 

۔رکن اسمبلی جوگورامنا سے بات کرتے ہوئے ٹی آر ٹی امیدواروں نے کہا کہ عادل آباد ضلع میں اردو میڈیم اساتذہ کی 41 جائیدادوں کو تقررات کرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔لیکن ان میں صرف تین جائیدادیں عام زمرے میں رکھی گئی ہیں باقی جائیدادوں کو ایس سی، ایس ٹی اور دیگر طبقات کے لئے ریزرو کردیا گیا ہے یہاں تک کہ بی سی ای زمرے کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔

 

جس سے ضلع کے امیدواروں کے ساتھ نہ انصافی ہوگی۔کیونکہ اردو میڈیم اساتذہ کے لئے مذکورہ طبقات کے لئے کوئی بھی امیدوار نہیں ہے۔وفد نے رکن اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے ان تمام 38 غیر مسلم اقلیتی پوسٹ کو مسلم اقلیتی پوسٹ میں تبدیل کرتے ہوئے مسلمانوں کے ساتھ انصاف کریں۔واضح رہے کہ مذکورہ وفد نے اس سلسلہ میں میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی کو تمام تفصیلات سے واقف کروایا تھا

 

جس پر ظہیر رمضانی نے وفد کو رکن اسمبلی جوگورامنا سے ملاقات کراتے ہوئے حالات سے واقف کروایا۔جوگورامنا نے خصوصیت کے ساتھ ضلع ایجوکیشن آفیسر سے اس سلسلہ میں جواب طلب کیا اور رکن اسمبلی جوگورامنا نے بذات خود ضلع ایجوکیشن دفتر پہنچ کر ضلع ایجوکیشن آفیسر پرانیتا سے تفصیلی گفتگو کی اور اعلی عہدیداران سے بات کرتے ہوئے جلد از جلد اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔وہیں وفد کو اپنے لیٹر ہیڈ پر ایجوکیشن منسٹر سے ملاقات کرنے کا مشورہ دیا

 

۔اور خود بھی سی ایم کے سی اور ایجوکیشن منسٹر سے بات کرتے ہوئے مسئلہ کو حل کرنے کا تیقن دیا۔جس پر محمد علی ویلفیئر اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی و عادل آباد ٹرینڈ ٹیچرس کی جانب سے رکن اسمبلی جوگورامنا،میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی سے اظہار تشکر کیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *