حیدرآباد ۔ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی مشہور شخصیت جناب اسلم فرشوری کا انتقال ہوگیا، اسلم فرشوری ایک ممتاز براڈکاسٹر، شاعر، ادیب اور عالمی شہرت یافتہ ناظمِ مشاعرہ تھے۔
انہوں نے 2014 میں اپنا نعتیہ کلام کا مجموعہ “رحمت للعالمین” پیش کیا جسے انجمن قلمکاران دکن، حیدرآباد نے شائع کیا۔ ان کی نظامت میں جلسہ نہ صرف خوبصورت انداز میں منعقد ہوتے تھے بلکہ ان کی گفتگو اور اندازِ بیان میں ایک خاص تاثیر بھی ہوتی تھی۔ وہ اردو ادب اور ثقافت کے حوالہ سے اہم محافل میں شریک رہتے اور ان جلسوں کی کامیابی میں ان کا رول بہت اہم تھا۔
اطلاعات کے مطابق اسلم فرشوری کو برین اسٹروک ہوا تھا اور وہ آئی سی یو میں زیرِ علاج تھے۔ان کی شریک حیات شبینہ فرشوری بھی ایک معروف ادبی شخصیت ہیں۔ اسلم فرشوری کا ریڈیو کے تعلق سے یہ ماننا تھا کہ “ریڈیو ایک ایسا وسیلہ ہے جو انسان کے تمام حواس کو متحرک کرتا ہے”