حیدرآباد میں مجلس کے دفتر دار السلام میں جلسہ رحمة للعالمین جاری

[]

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے دار السلام میں جلسہ رحمة للعالمین   بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد کی صدارت میں جاری ہے ۔

 

بیرونی مہمان مقر ممتاز عالم دین مولانا توصیف رضا مصباحی ( سنجل اتر پردیش) کے علاوہ مقامی مقررین میں جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی، مولا نا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ، مولانا محمد انوار احمد قادری نائب شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ، مولانا سید مسعود حسین مجتهدی صدر مهدویہ اکیڈیمی ، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدرآغا صدر شیعہ مجلس علماء و ذاکرین مولانا ڈاکٹر احسن بن محمد المومی خطیب شاہی مسجد باغ عامہ ، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری جانشین حضرت صوفی اعظم، مولانا شیخ مفضل بھائی وزیری نے خطاب کیا ۔ حافظ و قاری عبدالعلی صدیقی امام مکہ مسجد کی قرآت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا ۔ جناب محمد شفیع قادری ، جناب محمد مسلم الدین انصاری ، جناب را شد عبدالرزاق میمن ، جناب میر وجاہت علی اعظم منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

جلسہ میں حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ آندھراپردیش کرناٹک اور دیگر ریاستوں کے مختلف شہروں اور اضلاع سے مجلس کے صدور و متمدین کے علاوہ محبان مجلس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلسہ کے آغاز سے قبل کچھ دیر کے لئے جلسہ گاہ کے علاقے میں بوندا باندی ہوئی تھی لیکن آدھا گھنٹہ کے بعد بوندا باندی ختم ہوگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *