پاکستانی اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس ہندوستان میں دوبارہ بند

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ کچھ دنوں سے ماورا حسین، صبا قمر اور چند دیگر پاکستانی اداکاراؤں کے انسٹا اکاؤنٹس ہندوستان میں قابلِ رسائی ہو گئے تھے، جس پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حیرت اور بحث کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ کئی صارفین نے سوال اٹھایا کہ جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات بدستور کشیدہ ہیں، تو پاکستانی فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس ہندوستان میں کیوں کھلنے لگے؟

ایک صارف نے ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر) پر لکھا، ’’ماورا حسین کی انسٹاگرام پروفائل دو ماہ بعد ہندوستان میں دوبارہ کھل رہی ہے، کیا واقعی ہم معمول کی حالت میں واپس آ رہے ہیں؟‘‘ ایک اور صارف نے سوال اٹھایا کہ اگر پابندیاں اب بھی برقرار ہیں تو صرف چند فنکاروں کے اکاؤنٹس ہی کیوں کھلنے لگے تھے؟

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *