رپورٹ میں تاریخی ڈیٹا کے حوالہ سے واضح کیا گیا کہ 2000-01 میں بچت کھاتوں پر سود 4 فیصد تھا، جو 2010-11 میں کم ہو کر 3.50 فیصد اور اب 2025-26 میں 2.50 فیصد تک آ چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بینک ایف ڈی پر بھی شرح سود میں کمی ہوئی ہے، جس سے سرمایہ کار اور بچت کنندہ دونوں متاثر ہو رہے ہیں۔
مزید یہ کہ رپورٹ میں دکھایا گیا کہ 2019 سے اب تک مہنگائی کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ بچت کھاتوں پر سود میں کمی آئی ہے، جس سے عام آدمی کی قوتِ خرید گھٹتی جا رہی ہے۔ اس سے بزرگ شہری خاص طور پر متاثر ہو رہے ہیں، جن کا انحصار سود کی آمدنی پر ہوتا ہے۔
