شمالی کوریا نے ایران پر امریکی حملہ کی سخت مذمت کی

سیول (آئی اے این) شمالی کوریا نے ایران کی نیوکلیر سائٹس پر امریکہ کے فوجی حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ اس نے پیر کے دن کہا کہ ایران پر بمباری اس کے اقتدارِ اعلیٰ‘ سلامتی مفادات اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت ِ خارجہ نے مذمتی بیان جاری کیا۔ اس نے کہا کہ امریکہ کے ایران پر حملہ سے اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت ِ خارجہ کے ترجمان نے مشرق ِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال کے لئے اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ اس نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ مشرق ِ وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھاوا دے رہے ہیں۔

بین الاقوامی برادری کو یک آواز ہوکر اِن 2 ممالک کی مذمت کرنی چاہئے۔ شمالی کوریا اور ایران کے قریبی تعلقات رہے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *