دوسری طرف اقوام متحدہ (یو این) میں ایران کے سفیر نے امریکہ کے ذریعہ ایران کے تین جوہری ٹھکانوں پر حملہ کرنے کے معاملے میں سلامتی کونسل کی ہنگامی میٹنگ بلانے کی اپیل کی ہے۔ نیوز ایجنسی اے پی کے ذریعہ حاصل ایک خط میں سفیر عامر سعید ایراونی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سب سے طاقت باڈی کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چراٹر کے تحت امریکہ کو جواب دہ ٹھہرانے کے لیے سبھی ضروری طریقے اپنائے جانے چاہئے۔ خط میں کہا گیا ہے، ’’اسلامک ریپبلک آف ایران ان بے وجہ اور پہلے سے منصوبہ بند جارحیت کی سخت مذمت کرتا ہے، جو 13 جون کو اسرائیلی حکومت کے ذریعہ ایران کے پُرامن جوہری مقامات اور تنصیبات کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی حملے کے بعد ہوئے ہیں۔‘‘
امریکی بمباری کے بعد ایران کا اسرائیل پر شدید میزائل حملہ، تل ابیب سمیت کئی شہروں میں مچی تباہی، متعدد زخمی
