
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کی جانب سے تہران اور دیگر ایرانی شہروں پر جارحیت کے خلاف ایران کے تمام شہروں اور قصبوں میں عوام نے نماز جمعہ کے ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کیے۔
خوزستان کے شہر اہواز میں عوام نے گرم موسم میں گھروں سے نکل کر صہیونی حکومت کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔
اہواز میں نماز جمعہ کے اجتماع میں لوگوں نے کفن پہن کر شرکت کی۔ لوگوں نے سروں پر نحن منتقمون کے جملے لکھ کر صہیونی حکومت سے انتقام کا نعرہ لگارہے تھے۔
بوشہر میں عوام کی بڑی تعداد نے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی میں شریک ہوکر صہیونی حکومت کے خلاف مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
بندر عباس میں عوامی احتجاج
بندر عباس میں عوام کی بڑی تعداد نے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی میں شریک ہوکر صہیونی حکومت کے خلاف مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
