اسرائیل کی ایران پر جارحیت کی شدید مذمت، ہندوستانی مسلمانوں کا دوٹوک مؤقف – حسینی فاؤنڈیشن

اسرائیل کی ایران پر جارحیت کی شدید مذمت، ہندوستانی مسلمانوں کا دوٹوک مؤقف – حسینی فاؤنڈیشن

حیدرآباد، 19 جون:
حسینی فاؤنڈیشن کے صدر جناب سید جعفر حسین نے موجودہ عالمی حالات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے ایران پر جاری بربریت کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف کی جانے والی جارحیت کو ہندوستان کا مسلمان ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے قائد و رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کی اور اسرائیل کے خاتمے کی دعا کرتے ہوئے اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں التجا کی، جس پر تمام شرکاء نے پرجوش انداز میں آمین کہا۔

یہ بات انہوں نے ایک اہم مسلم لیڈرز کانفرنس میں کہی، جس میں مختلف دینی، سماجی اور فکری رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں جن معزز شخصیات نے شرکت کی ان میں:
جناب عنایت باقری، میر فراست باقری، سکندر مشوقی، جناب رحیم اللہ نیازی، خیر الدین صوفی، مقبول علی، ذبیح اللہ صاحب، خرم علی، ظہور الدین صوفی، سید کلیم الدین اور دیگر شامل تھے۔

اجلاس میں تمام شرکاء نے اسرائیل کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا تاکہ مظلوم عوام کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *