[]
اسلم شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ بی جے پی چاہے جتنی کوششیں کر لے اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی، کانگریس ملک کی عوام اور ان کے مسائل کے لئے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔
ممبئی: ’’ملک کے عوام کھلی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح ملک کی جمہوریت اور آئین کا قتل کیا جا رہا ہے۔ آج اپوزیشن کی ہر آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے والے راہل گاندھی کی پارلیمانی رکنیت منسوخی کی جا رہی ہے اور ان تمام باتوں کا ایک ہی مطلب نکلتا ہے کہ ملک آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے۔‘‘ مذکورہ باتیں ممبئی شہر کے سابق نگراں وزیر و رکن اسمبلی اسلم شیخ نے کہیں۔
آج رکن اسمبلی اسلم شیخ کی قیادت میں سینکڑوں کانگریس کارکنوں نے دہیسر چیک ناکہ پر کانگریس کے سابق قومی صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی حمایت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اسلم شیخ نے کہا کہ راہل گاندھی ملک میں جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لیے مسلسل لڑ رہے ہیں۔ اگر لوک سبھا میں حکمرانوں کے خلاف سوالات اٹھانے کی وجہ سے پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ ہو جاتی ہے تو یہ سوال اٹھنا لازمی ہے کہ کیا واقعی ملک میں جمہوریت باقی ہے؟ یہ سوال اب عوام کے سامنے آ گیا ہے۔ حکمرانوں نے راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کر کے اپوزیشن کی آواز کو دبانے کا کام کیا ہے۔ اس ملک نے ایسا ظلم کبھی نہیں دیکھا۔
اسلم شیخ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ بی جے پی چاہے جتنی کوششیں کر لے اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی، کانگریس ملک کی عوام اور ان کے مسائل کے لئے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ جہاں تک بات راہل گاندھی کی ہے تو وہ ان سب باتوں سے کبھی ڈرنے والے نہیں ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔