جمہوری آوازوں کو دبایا جا رہا ہے، ملک میں غیراعلانیہ ایمرجنسی جاری: ایس ٹی حسن

مرادآباد: سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے 1975 کی ایمرجنسی کو ملک کے لیے بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی ملک میں ایمرجنسی جیسا ماحول ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ آج اس کا اعلان نہیں کیا گیا۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا، ’’جب 1975 میں ایمرجنسی لگائی گئی تھی، تب ہمارے تمام جمہوری حقوق چھین لیے گئے تھے۔ اگرچہ اس وقت بدعنوانی صفر ہو گئی تھی اور ملک میں نظم و ضبط کا ماحول پیدا ہوا تھا لیکن اس کے پیچھے جو ظلم ہوئے، جیسے زبردستی کی نس بندی، اپوزیشن رہنماؤں کو جیل بھیجنا، وہ ناقابلِ فراموش ہیں۔ آج بھی تقریباً ویسا ہی ماحول ہے، بس اب ایمرجنسی کا اعلان نہیں کیا گیا، یہ ایک ‘غیراعلانیہ ایمرجنسی’ ہے۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *