خطبۂ حج: نیکی، تقویٰ اور اتحاد امت پر زور، فلسطینی مظلوموں کے لیے خصوصی دعا

مکہ المکرمہ میں جمعرات کے روز 9 ذی الحجہ 1446 ہجری کو میدان عرفات میں لاکھوں حجاج کرام حج کا رکن اعظم ادا کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ (اردو) کے مطابق، مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے المسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حميد نے حجاج اور امت مسلمہ کو نہایت اہم اور جامع پیغام دیا۔

شیخ صالح بن حميد نے خطبہ میں زور دیا کہ حج کے ضوابط پر عمل درآمد ہر مسلمان کی شرعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نیکی کرنے والوں کے لیے دنیا و آخرت کی بھلائیاں مقدر کر رکھی ہیں۔ تقویٰ ایمان والوں کی علامت ہے اور وہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *