
حیدرآباد: جوبلی ہلز حلقہ اسمبلی سے تعلق رکھنے والے بی آر ایس کے رکن اسمبلی ماگنتی گوپیناتھ انتقال کر گئے۔ ان کی طبیعت اچانک بگڑنے کے بعد انہیں فوری طور پر گچی باؤلی کے اے آئی جی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔
ماگنتی گوپی ناتھ کا شمار بی آر ایس کے سرگرم اور ہر دلعزیز قائدین میں ہوتا تھا۔ وہ ماضی میں تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) سے وابستہ رہے، بعد ازاں بی آر ایس میں شامل ہو گئے۔ سیاسی میدان کے ساتھ ساتھ وہ فلمی دنیا، خاص طور پر ٹالی وُڈ کے حلقوں میں بھی اچھی ساکھ اور تعلقات رکھتے تھے۔
ان کے دیہانت کی خبر سن کر بی آر ایس قائدین، کارکنان اور حامیوں کی بڑی تعداد نہ صرف اسپتال بلکہ ان کی رہائش گاہ کے باہر بھی جمع ہو گئی۔ ہر چہرہ رنج و غم میں ڈوبا ہوا نظر آیا۔
متعدد سیاسی شخصیات اور فلمی ستاروں نے ماگنتی گوپیناتھ کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
