حیدرآباد: حیدرا نے الوال میں غیرمجازعمارتوں کو منہدم کردیا

حیدرآباد: حیدرآبادڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسٹ پروٹکشن ایجنسی(حیدرا) کے حکام نے جمعرات کو الوال کے چناری کنٹہ علاقہ میں تین عمارتیں منہدم کر دیں، جنہیں مبینہ طور پر ایف ٹی ایل علاقہ میں غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔

مقامی شہریوں نے شکایت کی تھی کہ ان عمارتوں کی تعمیر کے باعث بارش کے دوران پانی کی قدرتی نکاسی متاثر ہو رہی ہے، جس سے قریبی کالونیوں میں پانی داخل ہو رہا ہے۔

جانچ کے بعد حیدراحکام نے مقامی پولیس کی مدد سے انہدامی کارروائی انجام دی۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *