
نئی دہلی ۔مرکزی حکومت نے ملک میں ذات پات کی مردم شماری سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یہ عمل دو مرحلوں میں انجام دیا جائے گا۔
پہلا مرحلہ 1 اکتوبر 2026 سے شروع ہوگا، جس میں اترکھنڈ، جموں و کشمیر، لداخ اور ہماچل پردیش میں ذات پات کا سروے کیا جائے گا.دوسرا مرحلہ 1 مارچ 2027 سے شروع ہوگا جس میں باقی ریاستوں میں
گنتی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔یہ فیصلہ سماجی انصاف اور فلاحی اسکیموں کی منصوبہ بندی کے تناظر میں اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔

