سکم میں شدید لینڈ سلائڈنگ، کئی علاقوں کے رابطے منقطع، فوج کا ریسکیو مشن جاری

شمال مشرقی ریاستوں، خاص طور پر سکم، منی پور اور تریپورہ میں شدید لینڈ سلائڈنگ اور بارش کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ کئی علاقوں میں گھروں میں پانی بھر گیا، جس کے باعث سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔

سکم میں خراب موسم اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں کے باوجود فوج مسلسل ریسکیو اور ریلیف مشن میں مصروف ہے۔ بدھ کو وزارت دفاع کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق، لچین گاؤں کا زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہونے کے باوجود فوجی جوان وہاں پیدل پہنچے اور 113 سیاحوں کا پتہ لگایا۔ ان میں سے 30 افراد کو ایئر فورس کے ذریعے بحفاظت نکالا گیا، جن میں کئی غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *