بلاک کانگریس کمیٹی کی میٹنگوں میں کارکنان نے بی جے پی کی 100 دنوں کی ناکامیوں کو بے نقاب کرنے کا عزم کیا: دیویندر یادو

دیویندر یادو نے کہا کہ ’’بلاک کانگریس کمیٹیوں کی میٹنگوں میں علاقائی بوتھ لیول کے کارکنان کا حصہ لینا یہ ثابت کرتا ہے کہ کانگریس کارکنان زمینی سطح تک مضبوطی سے کام کر رہے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div><div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div>

دیویندر یادو / تصویر آئی این سی

user

نئی دہلی: ’تنظیم تشکیل مہم‘ کے تحت دہلی کے 258 بلاک کانگریس کمیٹیوں کی ماہانہ میٹنگیں دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو کی قیادت میں 3-2 جون کو منعقد ہوئیں۔ ماہانہ میٹنگوں میں ضلعی صدر، بلاک صدر، لوک سبھا انچارج، ضلعی مبصر، علاقائی لیڈر، سابق اراکین اسمبلی، کارپوریشن کونسلر، سابق کارپوریشن کونسلر، سابق بلاک صدر، بلاک ایگزیکٹو ممبر، فرنٹ تنظیموں کے قائدین کے ساتھ ساتھ سیل اور محکمہ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ میٹنگوں میں موجود بلاک کانگریس ایگزیکٹو کے کارکنان اور لیدڑان نے تنظیم کو آگے بڑھانے اور زمینی سطح پر مضبوط کرنے کے متعلق اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں۔

اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ بلاک کانگریس کمیٹیوں کی ایگزیکٹو میٹنگوں میں علاقائی بوتھ لیول کے کارکنان کا حصہ لینا یہ ثابت کرتا ہے کہ کانگریس کارکنان زمینی سطح تک مضبوطی سے کام کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ گزشتہ 11 سالوں سے عام آدمی پارٹی اور اب بی جے پی دہلی کو برباد کرنے میں مصروف ہے۔ بی جے پی کے 100 دنوں کی مدت کار میں ہی لوگ پریشان ہو چکے ہیں اور حسرت بھری نگاہوں سے کانگریس کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ بی جے پی انتخاب کے دوران عوام سے کیے گئے وعدوں کو پوری طرح فراموش کر چکی ہے۔ مسلسل دہلی کے غریب جھگی والوں کو اجاڑنے اور ریہڑی پٹری والوں کو برباد کرنے میں لگی ہے۔

دہلی صدر نے بلاک کانگریس صدور اور کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کو مظبوط بنانے کے ساتھ ساتھ سماجی فلاح و بہبود اور ترقی میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ کانگریس تنظیم کے ذریعہ شروع کی گئی ’راجیو گاندھی جَن سیوا کیندر‘ کے تحت دہلی کے غریب لوگوں کو سرکاری کاموں میں ہونے والی پریشانیوں کو دور کر کے انتظامی کارروائیوں میں ان کی مدد کریں۔ کانگریس نے ہمیشہ غریب، لاچار اور ضرورت مند لوگوں کی خدمت اور مدد کو اولین ترجیح دی ہے۔ ہمیں اپنے روایتی نظریے اور وراثت میں ملنے والے ورک اسٹائل پر عمل کرتے ہوئے عوام کی خدمت کا فریضہ ادا کرنا ہے۔

دیویندر یادو نے کہا کہ کانگریس تنظیم نے دہلی میں بڑھتے ہوئے جرائم، بگڑتے ہوئے لا اینڈ آرڈر کی وجہ سے منشیات کے بڑھتے ہوئے کاروبار، سگریٹ نوشی اور سٹے بازی کے خلاف جو مہم شروع کی ہے اس میں کانگریس کارکنان کی شراکت داری قابل تعریف ہے۔ بلاک کی میٹنگوں میں موجود ایگزیکٹو ممبران اور کارکنان کی سماجی برائیوں اور بڑھتے ہوئے جرائم کے خاتمے کے لیے دی گئی تجاویز اور آراء قابل تحسین ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جب تک دہلی منشیات اور جرائم سے پاک نہیں ہو جاتا، جرائم کے خلاف کانگریس کی مہم جاری رہے گی۔

دیویندر یادو نے کہا کہ بلاک کانگریس کمیٹی کے تحت منڈل اور سیکٹروں کی تشکیل کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے، لوک سبھا اور ضلعی مبصرین بلاک صدر اور ضلعی صدور کے ساتھ مل کر زمینی سطح پر مضبوط کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی محنتی کارکنان کو منڈل اور سیکٹر صدور کے طور پر منتخب کرنے کا عمل بھی پورا کر رہے ہیں۔ علاقائی لوگ اور دوسرے پارٹیوں کے کارکنان اور لیڈران بھی اس تنظیم میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ بی جے پی کے تئیں دہلی کے لوگوں کا بڑھتا ہوا غصہ، کیونکہ بی جے پی نے 100 دنوں میں جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *