آپریشن شیلڈ: پاکستان کی سرحد سے متصل ریاستوں میں ماک ڈرِل آج، دیر شام دیکھنے کو ملے گا ’بلیک آؤٹ‘ کا نظارہ

’آپریشن شیلڈ‘ کے دوران شہری سلامتی کے سلسلے میں مقامی انتظامیہ کی تیاری کو یقینی کرنے، این سی سی، این ایس ایس، بھارت اسکاؤٹ اور گائیڈ جیسے رضاکاروں کی خدمات حاصل کرنے، دشمن کے طیاروں و میزائل حملوں کے تعلق سے فضائیہ اور سیکوریٹی کنٹرول روم کے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنے، فضائی حملوں کے سائرن کو فعال کرنے، بلیک آؤٹ یقینی کرنے، عوام و املاک کے تحفظ جیسی مختلف کارروائی کی جائے گی۔ اس سے پہلے پہگام دہشت گردانہ حملے کے بعد مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر 7 مئی کو 244 ضلعوں میں ماک ڈرل کا انعقاد کیا گیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *