ریاستی سطح پر صورتحال کی بات کریں تو مہاراشٹر میں اب تک 681 کیسز درج ہو چکے ہیں، جن میں صرف جمعہ کو 84 نئے کیسز سامنے آئے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ بیشتر مریضوں میں صرف ہلکی علامات پائی گئی ہیں۔ راجستھان میں بھی 15 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ کیسز جے پور میں پائے گئے۔ اتر پردیش میں مجموعی کیسز کی تعداد 59 تک جا پہنچی ہے، جن میں سے 43 صرف نوئیڈا میں فعال ہیں۔ یوپی میں اب تک دو افراد کی موت ہو چکی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اگرچہ صورتحال قابو میں ہے لیکن عوام کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ وقت پر ٹیسٹ کرانا، علامات ظاہر ہونے پر خود کو آئسولیٹ کرنا اور ماسک پہننا اب بھی ضروری ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
