تلنگانہ میں جاریہ ماہ کے اواخر تک مانسون کی آمد متوقع

حیدرآباد: تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون کی آمد کے لئے سازگار حالات بن رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق امکان ہے کہ مانسون رواں ماہ کے آخر تک یا جون کے پہلے ہفتے میں ریاست تلنگانہ میں داخل ہوگا

 

۔ادھر شمالی تلنگانہ پر موجود ہوا کی دباؤ والی پٹی کے سبب پیر سے جمعرات تک کئی علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق متحدہ عادل آباد، نظام آباد، ورنگل اور کھمم اضلاع میں بعض مقامات پر بھاری بارش ہو سکتی ہے، جب کہ دیگر اضلاع میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *