[]
نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے جمعہ کے روز سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ وہ دہلی شراب پالیسی کیس کی جاری تحقیقات میں بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا کو 26 ستمبر تک دفتر ای ڈی دہلی میں حاضر ہونے کیلئے اصرار نہیں کرے گی۔
ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے آج جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس سدھانشوڈھولیہ پر مشتمل بنچ پر پیش ہوتے ہوئے بنچ کو زبانی طورپر یقین دہانی کرائی کہ ای ڈی کویتا کو 26 ستمبر تک دہلی کے دفتر ای ڈی میں حاضر ہونے کیلئے اصرار نہیں کیاجائے گا۔
پی ٹی آئی‘ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کے روز سپریم کورٹ کو بتایا کہ بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا کو دہلی اکسائز پالیسی کیس کے ضمن میں جاری سمن کی تاریخ میں 10 روز کی توسیع کرے گی۔ مرکزی ایجنسی نے جمعرات کے روز سمن جاری کرتے ہوئے کویتا کو جمعہ کے روز ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔
ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایس وی راجو نے ای ڈی کی طرف سے سپریم کورٹ میں جسٹس سنجے کشن کول اور سدھانشو ڈھولیہ کی بنچ کے سامنے پیش ہوتے ہوئے کہاکہ کے کویتا قبل ازیں ای ڈی کے سامنے پیش ہوچکی ہیں‘ اگر انہیں کوئی مشکلات کا سامنا ہے تو ای ڈی‘ سمن کی تاریخ میں توسیعی کرے گی۔
بی آر ایس کی ایم ایل سی کویتا‘ قبل ازیں دوبار ای ڈی کے سامنے حاضر ہوچکی ہیں۔ اگر وہ مصروف ہیں تو ہم تاریخ میں 10 دن کی مزید توسیع کریں گے۔ راجو نے سپریم کورٹ بنچ کو یہ بات بتائی۔ کویتا کے وکیل نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ انہیں جمعہ کے روز طلب کیاگیا۔
سپریم کورٹ کی بنچ نے معاملہ کی سماعت 26 ستمبر کو مقرر کردی ہے جس کے بعد کویتا کے وکیل نے اپیل کی کہ سمن کو متذکرہ تاریخ تک معطل کریں۔ جسٹس کول نے راجو سے پوچھا کہ مجھے اسے ریکارڈ کرنے کی ضرورت ہے یا آپ کریں گے جس پر راجو نے جواب دیا‘ ہم کریں گے۔
ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کویتا کی اس درخواست کی سماعت کررہی تھی جس میں کویتا نے ای ڈی کی جانب سے جاری کردہ سمن کو چالنج کرتے ہوئے انہیں امکانی گرفتار ی سے تحفظ فراہم کرنے کی خواہش کی ہے۔