تلنگانہ کے سرکاری اسکولوں کے بچوں کو ناشتہ دینے ” چیف منسٹر بریک فاسٹ اسکیم ” کا اعلان

[]

حیدرآباد _ 15 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے سرکاری اسکولوں کے بچوں کو دوپہر کے کھانے کی اسکیم کی طرح ناشتہ کی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے سرکاری اور حکومت کے زیر انتظام چلائے جانے والے تمام اسکولوں میں اول سے دسویں جماعت کے طلبہ کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا

چیف منسٹر بریک فاسٹ اسکیم کے نام سے ناشتہ فراہم کرنے کی یہ اسکیم 24 اکتوبر کو دسہرہ کے موقع پر شروع کی جانے والی ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر محکمہ تعلیم کو اسکیم پر عمل آوری کے اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *