[]
دوسری طرف جئے رام رمیش نے کہا کہ راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے بعد کرناٹک میں انتخاب ہوئے اور اکثریت حاصل کر کانگریس کی حکومت بنی۔ چار ماہ ہو گئے ہیں، لیکن بی جے پی نے ابھی تک کرناٹک میں اپنا حزب مخالف لیڈر تک مقرر نہیں کیا ہے۔ کرناٹک میں کانگریس کی جیت کا اثر تلنگانہ میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت اور کے سی آر حکومت ایک ہی سکہ کے دو پہلو ہیں۔ جب بھی پارلیمنٹ میں غیر جمہوری بل لائے گئے ہیں، بی آر ایس نے ہمیشہ مودی حکومت کا ساتھ دیا ہے۔