نارائن پیٹ 12/جنوری( نامہ نگار)روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے. اس مسابقتی دور میں ہم اپنی نسلوں کو جدید علوم و فنون سے دور نہیں رکھ سکتے ہیں. ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد قطب الدین ماہر نفسیات شکاگو امریکہ بانی و صدر نور جہاں وعبدالحفیظ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ نارائن پیٹ نے نارائن پیٹ ٹاؤن میں واقع نور جہاں کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ سنٹر کامعائنہ کے وقت طلباء و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ طلباء خوب محنت اور لگن سے کمپیوٹر سیکھیں اپنے اساتذہ کرام کا اکرام و ادب کریں، اپنے ماں باپ اور شہر کا نام روشن کریں.کمپیوٹر سینٹر میں زیر تعلیم طلباء نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈاکٹر صاحب کے مشکور و ممنون ہیں کہ انہوں نے ہمارے لیے شہر میں اتنا بہترین تمام سہولیات اور جدید آلات سے مزین معیاری سینٹر شروع کیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر محمد قطب الدین نے نور جہاں لائبریری سنٹر کا بھی معائنہ کیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر محمد قطب الدین نے بارگاہ تقی بابا رح پر حاضری بھی دی ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد قطب الدین ماہر نفسیات شکاگو امریکہ کے والدین کے نام سے یہ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ قائم کیا گیا ہے جہاں پر کئی طلباء وطالبات مفت میں کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اس موقع پر حافظ محمد تقی انچارج کمپیوٹر سنٹر’ مولوی حافظ محمد مصطفی قادری انسٹیٹیوٹ انسٹرکٹر’ عقیل چاند’ محمد الیاس’ محمد علی ودیگر موجود تھے