شہر کاماریڈی بابا گوڈ فنگشن حال میں حجاج کرام کا تربیتی کیمپ رکھا گیا جس شہر کاماریڈی اور اطراف و اکناف کے حجاج کرام کی بڑی تعداد موجود تھی مولانا مظہر قاسمی حج مربی حج و عمرہ کے تمام تفصیلات سے آگاہ کیا پروگرام صدر حج سوسائٹی کاماریڈی الحاج غلام احمد صابری کی صدارت اور مولانا حسین احمد حسامی نائب صدر مہمان خصوصی مولانا عابد قاسمی صدر حج کمیٹی نظام آباد قاری یاسر حسین نظام ساگر محمد التمش بانسواڑہ موجود رہے اس موقع پر مولوی شیخ نور الیاس مولوی عبد الحفیظ وکیل ہاشمی محمد جعفر حافظ شیخ محمد زکریا شعیب خان دیگر افراد کثیر تعداد میں موجود رہے صدر حج سوسائٹی الحاج غلام احمد نے آنے والے تمام مہمانوں کا استقبال کیا مولانا مظہر قاسمی کی دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا مولانا حسین احمد حسامی نے علماء حجاج کرام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا