پب میں لڑکی کے بارے میں دونوجوانوں میں جھگڑا

[]

حیدرآباد: شہرکے پاش علاقہ جوبلی ہلز کے ایک پب میں ایک لڑکی کے بارے میں دونوجوان آپس میں جھگڑ پڑے۔ان دونوں میں ایک سابق ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آندھراپردیش کا بیٹا بھی شامل ہے۔

ذرائع کے بموجب کل رات جوبلی ہلز کے روڈنمبر 10پر واقع ایک پب میں ایک لڑکی کے بارے میں دونوجوانوں میں بحث تکرارہوئی۔ باہرنکلنے کے بعد دونوں نے ایک دوسرے پر حملہ کیا۔

اس میں اے پی کے سابق ڈی جی پی کے بیٹے کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔آندھراپردیش کے سابق ڈائرکٹر جنرل پولیس کے فرزند کا تعلق ایک ٹولی سے بتایا گیا ہے۔

دونوں ٹولیوں نے جھگڑے کے بعد راہ فراراختیار کرلی۔تاہم اطلاع ملنے پر پولیس پب پہونچی اورسی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ شروع کردی ہے۔

اسی دوران ایک ٹولی کے زخمی نوجوان کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔اس سلسلہ میں کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی تاہم پولیس پب پر نظر رکھی ہوئی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *