[]
حیدرآباد: ای ڈی کی نوٹس ملنے کے بعد بی آر ایس کی ایم ایل سی کے کویتا آج پرگتی بھون میں اپنے والدوچیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ سے ملاقات کی۔
اطلاعات میں بتایا جارہاہے کہ نوٹس کے باوجود کویتا جمعہ کے روز ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوں گی کیونکہ باور کرایا جارہا ہے کہ پوچھ تاچھ کے بعدای ڈی کی جانب سے انہیں گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے۔
اس کے علاوہ کویتا نے کہاکہ وہ پہلے سے طئے شیڈول کے سبب وہ جمعہ کے روز ای ڈی کے دفتر میں حاضرنہیں ہوں گی۔
کویتانے کہاکہ وہ 19 ستمبر کودفترای ڈی جانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ دوسری طرف کویتاکی لیگل ٹیم کل دہلی روانہ ہوگی۔