بھینسہ کے ہونہار طالب علم احشام واقعی الدین کی دسویں جماعت میں شاندار کامیابی

بھینسہ : بھینسہ ضلع نرمل کے مقامی طالب علم احشام واقعی الدین ولد محمد مظہر الدین نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں اپنی غیر معمولی محنت اور لگن کے ذریعے شاندار کامیابی حاصل کی۔

 

انہوں نے مجموعی طور پر 600 میں سے 552 نشانات حاصل کرتے ہوئے اپنے والدین، اساتذہ اور علاقے کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

 

ان کی اس کامیابی پر اہلِ خانہ، دوست احباب اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ احشام کو مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے اور ملک و ملت کا نام روشن کرے۔

 

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *