ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور چند گھنٹے بعد شروع ہوگا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا تیسرا دور آئندہ دو گھنٹوں میں شروع ہو جائے گا۔

المیادین کے نمائندے نے مسقط سے رپورٹ دی ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا تیسرا مرحلہ دو گھنٹوں میں شروع ہونے والا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے مرحلے میں دونوں ملکوں کے درمیان تکنیکی سطح پر بات چیت کی جائے گی، جس کے بعد سیاسی مذاکرات ہوں گے۔

المیادین کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا یہ تیسرا دور، آئندہ مذاکرات کے لائحہ عمل کے تعین کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی جو بات چیت کے لیے عمان کے دارالحکومت مسقط میں موجود ہیں، دو مرتبہ عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی سے ملاقات کرچکے ہیں۔

ان ملاقاتوں میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے تیسرے دور کے انتظامی امور پر مشاورت کی گئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *