سعودی ایئرلائن کی نئی پیش کش، جدید ٹھنڈا احرام متعارف، حجاج کے لیے خاص سہولت

السعودیہ کے نائب صدر برائے مارکیٹنگ، عصام اخون بے نے کہا کہ ’’ہم اپنے مہمانوں کے سفر کو زیادہ آرام دہ اور بامقصد بنانے کے لیے مسلسل اختراعات پر کام کرتے ہیں۔ یہ احرام اس عزم کی عملی مثال ہے۔‘‘

اس کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنی کے مطابق یہ خیال صرف برانڈ کو نیا روپ دینے کے لیے نہیں بلکہ حجاج کے لیے ایک مثبت تبدیلی لانے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ جبکہ احرام کو تیار کرنے والی کمپنی کی سی ای او میری-کیتھرین کولب نے اسے ایک اہم موقع قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی کہ ان کا ٹیکنالوجی سے بھرپور کپڑا حجاج کے لیے سہولت کا باعث بنے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *