ایرانی وزیر خارجہ کا سیلاب کے افسوس ناک واقعے پر لیبیا کی حکومت اور عوام سے اظہار ہمدردی

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اس لیبیا کے حالیہ سیلاب کے افسوس ناک واقعے پر حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ لیبیا میں طوفان اور سیلاب کے رونما ہونے کے نتیجے میں ہزاروں افراد کی جانیں چلی گئیں اور سینکڑوں زخمی ہوئے جس پر ہمیں افسوس گہرے دکھ کا احساس ہے۔

میں اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے انتہائی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لیبیا کے حکام، عوام اور متاثرین کے اہل خانہ سے کو تعزیت پیش کرتا   ہوں۔

انہوں تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر نے امداد فراہم کرنے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ لیبیا میں غیرمعمولی بارش اور طوفان کے باعث شدید سیلاب آیا ہے اور تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس واقعے میں 3 ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور کم از کم 5 ہزار سے 6 ہزار افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

لیبیا کی حکومت نے بین الاقوامی امداد کی اپیل کی ہے اور اس وقت تک کئی ممالک نے امداد بھیجی ہے اور امدادی ٹیموں کی خصوصی پروازوں کے ساتھ امدادی ساز سامان بھیجا گیا ہے جن میں لائف بوٹس، خیمے اور ضروری اشیاء پر مشتمل جہاز شامل ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *