ممبئی: مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کا نام لیے بغیر ان پر کی گئی مبینہ تنقید کے معاملے میں اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کو بامبے ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے ان کی گرفتاری پر روک لگا دی ہے، حالانکہ کیس کی تفتیش بدستور جاری رہے گی۔
جسٹس سارنگ کوتوال اور جسٹس ایس ایم مودک پر مشتمل ہائی کورٹ کی بنچ نے جمعرات کو یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ممبئی پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ کامرا کے ‘غدار’ والے تبصرے کے سلسلے میں ان کے خلاف درج ایف آئی آر کے تحت فی الحال گرفتاری نہ کرے۔
