کشمیری طلبا اور تاجروں کو دھمکیوں کی خبر سے کشمیری رہنما فکر مند، عمر اور محبوبہ کی مرکز سے مداخلت کی اپیل

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت ان ریاستوں کی حکومتوں سے رابطہ میں ہے جہاں سے ایسے واقعات کی خبر آئی ہے۔

عمر عبداللہ نے اس معاملے پر ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’میں خود بھی ان سبھی ریاستوں کے وزیر اعلیٰ سے رابطہ میں ہوں اور ان سے گزارش کی ہے کہ وہ کشمیری طلبا اور تاجروں کے تحفظ کو لے کر خصوصی مستعدی برتیں۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *