[]
حیدرآباد: المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ مانصاب ٹینک حیدرآباد کے 100 رکنی قافلہ کی الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹر کی قیادت میں ادائیگی عمرہ کیلئے شمس آباد ائیرپورٹ سے روانگی عمل میں آئی۔
الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ عازمین عمرہ کو تمام مقدس مقامات کی زیارت کروائی جائیگی ۔ 6 اور 25 اکٹوبر کو اگلے دو قافلے روانہ ہونگے ۔ بروز جمعرات کعبہ شریف کے غلاف کی زیارت بھی ہوگی۔
عازمین کا تعلق حیدرآباد سکندرآباد آندھرا کرناٹک وقارآباد کرنول تانڈور کوڈنگل سے بتایا گیا ہے۔ عازمین میں علماء حفاظ ڈاکٹرس انجینئر وغیرہ شامل ہیں۔