رام مندر کے افتتاح کے بعد گودھرا جیسا واقعہ پیش آنے کا ادھو ٹھاکرے نے کیا دعوی

[]

ممبئی _ 11 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے  دعویٰ کیا کہ رام مندر کے افتتاح کے لیے پورے ملک سے اتر پردیش کے ایودھیا میں جمع ہونے والے لوگوں کے “واپسی سفر” کے دوران “گودھرا جیسا” واقعہ پیش آ سکتا ہے۔

 

27 فروری 2002 کو ایودھیا سے سابرمتی ایکسپریس پر واپس آنے والے “کار سیوکوں” پر حملہ کیا گیا اور گجرات کے گودھرا اسٹیشن پر ان کی ٹرین کے کوچ کو آگ لگا دی گئی، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں ۔ اس واقعہ کے ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر فسادات ہوئے تھے

 

ٹھاکرے نے جلگاؤں میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ امکان ہے کہ حکومت رام مندر کے افتتاح کے لیے بسوں  ٹرکوں اور ٹرینوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کو مدعو کر سکتی ہے، اور ان کے واپسی کے سفر پر، گودھرا کی طرح کا واقعہ پیش آ سکتا ہے

 

رام مندر کا لوک سبھا انتخابات سے قبل جنوری 2024 میں افتتاح کا امکان ہے  مسٹر ٹھاکرے نے بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *