راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو لکھا خط، کرناٹک میں ’روہت ویمولا ایکٹ‘ نافذ کرنے کا مطالبہ کیا

راہل گاندھی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے جو راستہ دکھایا تھا، وہ آج بھی اثرانداز نہیں ہو سکا ہے۔ امبیڈکر کا پیغام تھا کہ تعلیم محروم طبقات کو بااختیار بنانے اور ذات پات کے امتیاز کو ختم کرنے کا ذریعہ ہے۔ مگر بدقسمتی سے آج بھی لاکھوں طلبہ ہمارے تعلیمی نظام میں اس طرح کی تفریق کا سامنا کر رہے ہیں۔

راہل گاندھی نے اس موقع پر روہت ویمولا، پائل تڑوی اور درشن سولنکی جیسے باصلاحیت طلبہ کی جانیں جانے کی یاد دہانی کرائی۔ ان طلبہ کی موت ذات پات کے امتیاز کا سنگین نتیجہ تھیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *