[]
شہر کریم نگر کا بہت ہی قدیم ادارہ مرحوم حافظ محمد رحیم الدین صاحب نیازی رحمۃ اللہ علیہ کا قائم کردہ مدرسہ عربیہ حفظ القران ریکرتی کریم نگر تلنگانہ کی شاخ مدرسہ اسلامیہ اصلاح البنات حسینی پورہ کریم نگر کی جدید عمارت کے افتتاح کے موقع پر مفتی غیاث محی الدین صاحب( ناظم مدرسہ عربیہ حفظ القران) کی دعوت پر ملک کی نامور شخصیت شیخ القراء استاذ الاساتذہ المقری حضرت مولانا قاری احمد اللہ صاحب قاسمی مد ظلہ العالی(صدر القراء جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین ڈابھیل گجرات) تشریف لا رہے ہیں، 12 ستمبر 2023 مطابق 25 صفر المظفر 1445 بروز منگل صبح ٹھیک 10:30 بجے حضرت والا کے دستِ مُبارک سے جدید عمارت کا افتتاح عمل میں آئے گا اور اس موقع پر 9 طلبہ و طالبات کا تکمیل حفظ قرآن مجید بھی ہوگا،
اس کے بعد دوپہر میں حضرت والا کا خصوصی خطاب برائے خواتین بمقام جدید عمارت ٹھیک 03:15 بجے ہوگا، علاوہ ازیں بعد نماز مغرب بمقام مسجد محمودیہ حسینی پورہ کریم نگر “تجوید وقرآت کی اہمیت” کے عنوان سے عظیم الشان جلسہ بصدارت شیخ القراء استاذ الاساتذہ المقری حضرت مولانا قاری احمد اللہ صاحب قاسمی مد ظلہ العالی(صدر القراء جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین ڈابھیل گجرات) منعقد ہوگا، جس میں مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی قاضی قاری محمد حفظ الرحمن صاحب سملکی (استاذ تفسیر و فقہ جامعہ ڈابھیل) کا بھی خصوصی خطاب ہوگا نیز ملک کے مایۂ ناز قاریوں کی قرأت قرآن کریم کا بھی مظاہرہ ہوگا، عامة المسلمین سے مفتی محمد غیاث محی الدین صاحب (ناظم مدرسہ ھذا) ، حافظ محمد عبد الرزاق صاحب (نائب ناظم مدرسہ ھذا)، محترم شیخ ابوبکر خالد صاحب، جناب قاضی محمد نثار الحق صاحب و جمیع اساتذہ کرام مدرسہ ھذا نے
تمام پروگراموں میں شرکت و استفادہ کی خواہش کی ہے، مزید تفصیلات کے لئے اس نمبر 9346355306 پر رابطہ کریں-