حیدرآباد: بریانی کے ساتھ اضافی دہی مانگنے پر ہوٹل ورکرس کا حملہ۔ نوجوان کا انتقال

[]

حیدرآباد: حیدرآباد کی ایک میں ہوٹل ملازمین اور گاہک کے درمیان ہوئے جھگڑے کے نتیجے میں گاہک کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ شہر کے علاقے پنجہ گٹہ کی ایک ہوٹل میں کل رات پیش آیا۔

 

چندرائن گٹہ کے رہنے والے لیاقت اتوار کی رات پنجہ گٹہ علاقے کی ایک ہوٹل میں بریانی کھانے کے لیے گئے ہوئے تھے۔ انہوں نے وہاں کے ملازمین سے دہی طلب کیا اس مسئلے پر ملازمین اور لیاقت کے درمیان جھگڑا ہوا،

 

جھگڑے کے دوران لیاقت پر ہوٹل ورکرز کی جانب سےحملہ کیا گیا اطلاع ملتے ہی پولیس ہوٹل پہنچی اور ہوٹل ورکرس کے ساتھ لیاقت کو پولیس اسٹیشن لایا گیا۔ اسی دوران اچانک لیاقت غش کھا کر گر پڑے انہیں علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران ان کا انتقال ہو گیا۔

 

پولیس نے ان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی ہاسپٹل منتقل کر دیا اور اس سلسلے میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *