
black magic: ممبئی (پی ٹی آئی) شیوسینا(یو بی ٹی) کے لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے ڈپٹی چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے پر ایک بار پھر کالا جادو کرنے کا الزام عائد کیا۔
ہفتہ کو پونے میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ہوئی شنڈے کی ملاقات کے حوالے سے آدتیہ ناتھ نے اشاروں میں کہا کہ وہ پورنیما کے موقع پر گاؤں جاکر آئے ہوں گے۔
ان لوگوں نے جس جس سے بھی ملاقات کی ہوگی انہیں اپنا خیال رکھنا چاہیے۔ ایسا میں اپنے تجربے کی بنیاد پرکہہ رہا ہوں اور کوئی بات نہیں۔ آدتیہ نے بھلے ہی کسی کا نام نہیں لیا لیکن ایسا مانا جارہا ہے کہ ان کے نشانے پر ڈپٹی چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے ہی تھے۔
ممبئی میں سنگین ہوتے آبی بحران پر آدتیہ نے حکومت اور بلدیہ کو48گھنٹوں میں آبی بحران کا حل تلاش کرنے کا الٹی میٹم پہلے ہی دے رکھا ہے۔ 48گھنٹے کے بعد ان کی پارٹی ممبئی کے ہر بلدی ڈیویژن دفتر پر احتجاج کرے گی۔
اسی سلسلے میں منعقدہ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں آدتیہ نے شنڈے کو بالواسطہ تنقید کا نشانہ بنایا۔ شیوسینا(یوبی ٹی) ڈپٹی چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے پر پہلے بھی کالے جادو کا سہارا لینے کا الزام عائد کرتی رہی ہے۔